بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار نے آج کہا کہ آر ایس ایس بی جے پی کے لئے
سپریم کورٹ ہے۔ آج انہوں نے ’’ عظیم تر سکیولر اتحاد کے امیدواروں کی فہرست
کو جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ انکے اس اتحاد میں 55
فیصد کمزور طبقات ‘ 15
فیصد ایس سی ‘ 14فیصد مسلم اقلیتوں کے لئے نشستیں مختص کیں۔ خیال رہے کہ
بار کے اسمبلی انتخابات میں آر جے ڈی اور جنتا دل یو 101-101 حلقوں میں ‘
کانگریس 41 حلقوں میں اپنے امیدوار کھڑا کئے ہیں۔